پی ایس ایل 9 فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو جیت کیلئے 160 رنزکا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

ملتان سلطانز  نے  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر  نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔

افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنز  دےکر  پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے اور  ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے، ملتان سلطانز کا یہ پی ایس ایل میں مسلسل تیسرا فائنل ہے۔

ملتان سلطانز  پہلے کوالیفائر میں پشاور  زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔