عمادوسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کااعلان

آل راؤنڈرعماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

آل راؤنڈر عمادوسیم نے گزشتہ روز  چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات میں وقت مانگا تھا۔

عمادوسیم نے جون میں ہونیوالےٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھی اپنی دستیابی کااعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں عمادوسیم کی شاندار کارکردگی پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست کی تھی ۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کے لیے بھی دستیاب  ہوں گے۔

آل راؤنڈر عمادوسیم کاکہنا تھاکہ ریٹائرمنٹ لیتے وقت بھی کہا تھا ملک کو جب بھی ضرورت ہوگی حاضر ہونگا۔