پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو نے اپنی بر طرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا.
شعیب کھوسو نے برطرفی کا نوٹیفکیشن وکیل شعیب شاہین کے ذریعے چیلنج کیاہے،عدالت نے برطرفی کے خلاف درخواست پیر 22 اپریل کو سماعت کیلئے مقررکر دی جس کی سماعت جسٹس بابر ستار کرینگے۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے گزشتہ روز شعیب کھوسو کی بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔