چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم پر ایک مہینہ تنیقد نہ کرنے کی درخواست کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے  قوم سے درخواست کردی ہے کہ ٹیم کو ایک مہینہ دیں تو قومی ٹیم جیت کر آئے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ورلڈ کپ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ 4 ہفتے بعد ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں۔ ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔