آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، نکولس پورا نے 75، راومن پاول نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے ناقابلِ شکست 47 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا سکی، جوش انگلس نے 55 اور نیتھن ایلس نے 39 رنز بنائے۔
سٹریلیا کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی 9 کھلاڑی دستیاب تھے، آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے فیلڈنگ کی۔
آل راونڈر مارکس اسٹوئنس ویسٹ انڈیز پہنچ چکے تھے لیکن ان کی کٹ میامی سے تاخیر کا شکار ہوئی اسی لیے وہ کھیل نہ سکے۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اسسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، اسسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا، آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف پہلے میچ میں بھی نو کھلاڑی دستیاب تھے۔
آئی پی ایل پلے آف کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچ رہے ہیں۔