پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مقابلے میں جہاں پاکستانی کی شکست پر شائقین کرکٹ افسردہ ہیں وہیں سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے جذبات کا اظہار میمز کی صورت میں کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کا ٹاپ آرڈر پاکستان کے آگے ڈھیر ہو گیا ہے، جبکہ ویڈیو میں قطار سے کھڑے شخص تھے جو کہ فوم کے گدوں سے بندھے تھے۔
جوں ہی پہلا گدا گرا، تو اس کے ساتھ ہی دیگر بھی گرنا شروع ہو گئے، صارف کا کہنا تھا کہ اسی طرح بھارتی ٹاپ آرڈر کا حال تھا۔
تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ
ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستانی فیلڈرز کی حالت یہ تھی، جبکہ ساتھ ہی تصویر بھی شئیر کر دی۔
تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ
محمد احمد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کتنے کیچ چھوڑنے ہے؟
تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ
ایک اور صارف نے امیتابھ بچن کی اداکاری کے دوران کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے جیتنے کے الٹے سیدھے خیالات دماغ میں کچھ یوں منظر کشی کرتے ہیں، دیکھا جائے تو حالات کچھ ایسے ہی تھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ جیتا ہوا میچ کیسے ہارتے ہیں، یہ پاکستانی ٹیم سے سیکھیں۔ ایک اور تصویر میں شاداب خان کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ صارف نے لکھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟
تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ
مجنوں بھائی کا ڈائیلوگ شئیر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر دل تو کہتا ہے کہ بہت کچھ کہوں مگر دماغ کہتا ہے کہ کنٹرول مجنوں۔
اسی میچ کے ہارنے کے بعد معروف سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب نے ایک اور شائقین کرکٹ کی شرٹ ہی پھاڑ دی ہے۔
مومن کا کہنا تھا کہ جب جیت کے آپ اتنا قریب ہوں کہ رات کے کھانے کی بُکنگ کرا لی ہو، آپ نے جشن کی تیاری کر لی ہو، تو آپ کس طرح ہار سکتے ہیں؟
مومن کا جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میچ ہمارے ہاتھوں میں تھا مگر کیوں، کیوں؟ جس پر ساتھی موجود ایک شخص نے دلاسا دیتے ہوئے مومن سے کہہ دیا کہ خیر ہے، کچھ نہیں ہوتا۔
مومن کا یہ سننا تھا اور پھر جذباتی ہو کر ساتھی شخص کی شرٹ ہی پھاڑدی، تاہم شرٹ کے بٹن کو ہی نقصان پہنچا، مومن کا کہنا تھا کہ تم پاگل ہو؟ ہم 20 گھنٹے کا سفر کر کے آئے ہیں۔
مومن کی طرح دیگر معروف شخصیات بھی اسٹیڈیم بھی موجود تھیں۔
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام
معروف شخصیت اور میزبان انور مقصود بھی امریکا کے ناساؤ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے پہنچے تھے۔
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام
جبکہ معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں، سر پر پاکستانی کیپ لگائے ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھیں۔