لاہور :محافظ نے مالک کو قتل کردیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی

غالب مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے کمپنی کے مالک کو قتل کر دیا، ویڈیو  منظر عام پر آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمپنی کا مالک  غلام رسول اپنی گاڑی پر دفتر پہنچا اور  ڈگی سے سامان نکال رہا تھا،  سیکیورٹی گارڈ نے آ کر  اس سے ہاتھ ملایا اور اسی دوران سکیورٹی گارڈ نے غلام رسول پر ر فائرنگ  کر دی۔
 

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کمپنی مالک موقع پر دم توڑ گیا،مقتول حساس ادارے کا ریٹائرڈ آفیسر تھا،واقعے کے بعد اے ایس پی گلبرگ رضا نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔

اے ایس پی رضا کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مدنی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پی ایف ایس اےاورکرائم سین یونٹ نے قتل کے شواہداکٹھےکرلیے جبکہ ایمبولینس نہ ہونے کے سبب مقتول کی لاش 2گھنٹے تک ہسپتال منتقل نہ کی جا سکی۔