نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔