مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توڑنے کیلئے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز اینڈ کو نے ایک سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صرف ایک کولر فراہم کیا گیا اس کا بھی واویلا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، بغیر کسی نوٹس کے ملاقاتوں کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ ملاقات کے شیڈول میں غیر ضروری ردوبدل کیا جا رہا ہے، نواز شریف تو دن میں چالیس چالیس بندوں سے ملاقات کرتے تھے، نواز شریف کیلئے گھر سے کھانے کا بندوبست کیا جاتا تھا پھر بھی پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر لندن بھاگ گئے۔