پانچ برس میں71 ہزار شناختی کارڈ بلاک، کے پی پہلے نمبر پر

نادرا نے پانچ سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کئے گئے اور ان میں سب سے زیادہ کارڈ خیبر پختونخوا سے بلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا سے 25,981 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے، بلوچستان سے 20,583، پنجاب سے 13,564، اور سندھ سے 9,677 کارڈز بلاک ہوئے۔ اسلام آباد سے 1,370، گلگت بلتستان سے 228، اور آزاد کشمیر سے 446 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ تصدیقی عمل کے بعد 44,460 شناختی کارڈز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا، جبکہ 13,618 بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش ابھی جاری ہے۔