عید قرباں پر ویسے تو مردوں کی زیادہ محنت ہوتی ہے جانور کی سلیکشن ، خریداری اور پھر اس خاطر تواضع لیکن عید کے دن قربانی کے بعد خواتین کا اصل امتحان شروع ہوجاتا ہے ، گوشت کی تقسیم اور پھرکچن میں مزے مزے کی ڈشوں سے گھر والوں کی تواضع کرنا تو ان کی ڈیوٹی میں شامل ہوتا ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ ذمہ داری بھی سر انجام دینا ہوتی ہے کہ گوشت کو محفوظ کیسے کریں تا کہ وہ کچھ عرصہ تک استعمال کیا جا سکے ۔ْ
گوش کو محفوظ کرنے کیلئے بہت سے طریقے ہیں جن میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ گوشت محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا زائقہ بھی نہ کھوئے اس لیے بعض خواتین گوشت کو صاف کرکے چھوٹے چھوٹے بیگز میں محفوظ کرلیتی ہیں جبکہ کچھ خواتین گوشت کوابال کراسے لمبے عرصے تک سٹور کرتی ہیں۔فریج میں رکھنے سے قبل گوشت کو صاف کرنے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلینے چاہئیں۔ بہتر ہے کہ گوشت چینی کے برتن یا پلاسٹک کی ٹرے میں رکھا جائے اور اسے پلاسٹک کی کسی ہلکی چیز سے ڈھانپا جائے۔گوشت کو سٹور کرنے کیلئے سب سے پہلے فریج کی اچھے سے صفائی کریں ،صفائی کے بعد جب آپ اپنے گوشت کو محفوظ کریں تو فریزر میں ایک پیالے میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کرچھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔