پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یکم جولائی سے سات جولائی تک بلوچستان کے 16، خیبرپختونخوا کے 11، سندھ کے 8، پنجاب کے 5 اضلاع اور اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی۔
بلوچستان میں پولیو کیسز کی تشخیص اور 40 سے زائد اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔
ان واقعات کے پیش نظر پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ ویکسینیشن مہم 41 اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں سے 11 اضلاع میں جزوی مہم ہوگی۔