چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )ارشد مجید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ارشد مجید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ شہریار سلطان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ شہریار سلطان کا تبادلہ کرتے ہوئے ارشد مجید کی جگہ چیئرمین این ایچ اے تعینات کردیا گیا ہے۔