خیبرپختو نخوا میں9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سگنلز بند رکھنے کے حوالے سے خط وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق موبائل سگنلز بند رکھنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سگنلز بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق محرم کے دوران صوبے بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، دوسری جانب محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہو گی۔