پودینے کے پانی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد جانیے

ہرا بھرا پودینا دیکھنے میں آنکھوں کو جتنا خوشگوار لگتا ہے یہ صحت کیلئے اتنے ہی بے شمار فوائد بھی رکھتا ہے۔

آج ہم آپ کو پودینے کے پانی سے حاصل ہونے والے چند فوائد بتاتے ہیں۔

نظام ہاضمہ

پودینے کا پانی نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے جس کی وجہ سے بدہضمی کی شکایت نہیں رہتی اور کھانا جلدی ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بدہضمی کی شکایت رکھنے والے افراد پودینے کا پانی استعمال کرکے اپنی شکایت کو دور کرسکتے ہیں۔

پان کی کمی کو دور کرے

پودینے کا پانی خوش ذائقہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ ٹھنڈی تاثر بھی رکھتا ہے، پودینے کا پانی آپ کو گرمیوں میں فائدہ پہنچاتا ہے جب کہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ


پودینے میں قدرت نے اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیت رکھی ہے، اینٹی آکسیڈینٹ کی وجہ سے جسم میں تناؤ کم ہوتا ہے جب کہ سوزش سے لڑنے کی بھی خاصیت رکھتا ہے۔

منہ کی بو

پودینے کی قدرتی خوشبو ہوتی ہے جو سب کو ہی بھاتی ہے اسی لیے یہ ہر کچن کی زینت ہوتا ہے۔

پودینے کے پانی سے منہ کی بو کو بھی کم کیا جاسکتا ہے جو منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے اور دانتوں کی صحت کا بھی خیال رکھتا ہے۔

جِلد کو خوبصورت بنائے

پودینے کے پانی کا باقاعدگی سے استعمال جِلد میں نکھار کا سبب بھی بنتا ہے جب کہ یہ دانوں سے نجات دلا کر جِلد کو صحت مند رکھتا ہے۔