مون سون کے سیزن میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

مون سون کا سیزن شروع ہوچکا اور ایسے میں بالوں کے مسائل بھی سر اٹھا لیتے ہیں۔

اس سیزن میں اگر آپ گرتے بالوں یا سر میں خشکی کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ مندرجہ ذیل ٹوٹکوں کے استعمال سے ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

بالوں کو بارش کے پانی سے بچائیں

یہ بات سن کر آپ کو بھی عجیب لگ رہا ہوگا کیونکہ بارش کو انجوائے کرنا ہر عمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے جس کیلئے لوگ اس موسم کا انتظار بھی کرتے ہیں۔

بارش کے پانی کی وجہ سے بھی بال خراب ہوجاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ بارش انجوائے کرنے کے بعد بالوں کو اچھی طرح دھوئیں اور انہیں خشک کرلیں۔

ناریل کا تیل

نہانے سے پہلے ناریل کا تیل سر پر لگائیں اور تھوڑی دیر لگا رہنے دیں، اس ٹوٹکے سے بھی آپ کے بالوں کی نشوونما اچھی ہوگی اور بال خشک رہنے سے بچ جائیں گے۔

 بہترین غذا کا استعمال

جسمانی صحت ہو جلد یا پھر بال، سب کا تعلق  بہترین غذا سے جڑا ہے، غذائیت سے بھرپور کھانے آپ کے قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور آپ کو کمزوری سے بچاتے ہیں۔

بالوں کی نشوونما کیلئے ضروری ہے کہ خشک میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی زیادہ رکھیں۔

خشکی میں اضافہ

چونکہ بارش کے موسم کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے سر کی خشکی سکری میں اضافہ ہو جاتا ہے، اگر  آپ کو یہ مسئلہ زیادہ ہے تو آپ کو کسی بہترین ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے اور خشکی دور کرنے کیلئے انڈے اور دہی کا استعمال کرنا چاہیے۔