نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غذا اور ورزش کے ذریعے ذیا بیطس کو مؤخر کرنا پری ڈائیبیٹیز میں مبتلا لوگوں میں موت کے خطرات کم کر سکتا ہے۔
تحقیق بتاتی ہے کہ طرزِ زندگی میں لائی جانے والی ان تبدیلیوں کو ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے میں مدد کے طریقے کے طور پر سمجھا جانا چاہیئے۔
مطالعے میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ صحت مند غذا لینے اور زیادہ ورزش کرنے جیسی تبدیلیاں پری ڈائیبیٹیز میں مبتلا افراد کے ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو موخر یا کم کر سکتی ہے۔ا لبتہ، یہ بات معلوم نہیں ہے کہ کسی شخص کو مستقبل میں بہتر صحت کے لیے ذیا بیطس کو کتنا مؤخر کرنا ہوگا۔
امکانات میں یہ کمی ان لوگوں میں نہیں دیکھی گئی جو چار برس سے کم عرصہ نان-ڈائیبیٹیک رہے تھے۔