تمام فلو سے لڑنے والی یونیورسل ویکسین تیار

سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں تمام فلو کیخلاف لڑنے والی ایک یونیورسل ویکسین کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر 5 سالوں میں دستیاب ہوجائے گی۔

اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی (او ایچ ایس یو) کی زیرقیادت کی گئی نئی تحقیق میں یونیورسل انفلوئنزا ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک امید افزا نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔ ایک ایسی ویکسین جو تمام فلو وائرس کے خلاف تاحیات مدافعت فراہم کرے گی۔

تحقیق، جو کہ جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہوئی ہے، میں او ایچ ایس یو کی تیار کردہ ویکسین کو بندروں میں اس وائرس کے خلاف ٹیسٹ کیا جو اگلی وبائی بیماری کو متحرک کرنے کا سب سے زیادہ امکان رکھتا ہے۔


محققین نے بتایا کہ ویکسین نے بندروں میں ایک مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کیا جو ایویئن H5N1 انفلوئنزا وائرس سے متاثر تھے۔ تاہم ویکسین دور حاضر کے H5N1 وائرس پر مبنی نہیں تھی۔ اس کے بجائے بندروں کو 1918 کے انفلوئنزا وائرس کے خلاف ٹیکہ لگایا گیا تھا جس نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو ہلاک کیا تھا۔