پشاور میں ای سگریٹ کے استعمال کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
خواتین ٗمردوں ٗ کم عمر بچے اور بچیاں میں بھی ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ، نوجوانوں میں یہ لت تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ منافع بخش کاروبار بن گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں باآسانی اس کی خرید و فروخت جاری ہے اس کے استعمال کا براہ ر است اثر پھیپھڑوں پر پڑ رہاہے۔
ماہرین صحت کے مطابق ای سگریٹ کے استعمال سے مختلف خطرناک بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں پشاور میں ویب پینے کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے مخصوص جنرل سٹورز پر ان کی خرید و فروخت جاری ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے ای سگریٹ کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے برابر ہے۔