کیا غم ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے؟

اگرچہ یہ بات ٹھیک ہے کہ بعض اوقات غم ڈپریشن میں بدل سکتا ہے تاہم غم اور ڈپریشن علیحدہ حالتیں ہیں۔

مذکورہ بالا دنوں حالتوں میں ایک جیسی علامات بھی ہو سکتی ہیں جس سے ایک دوسرے کو اسانی سے کنفیوژ کیا جاسکتا ہے۔

غم کی کئی قسمیں ہیں اور ہر شخص مختلف انداز میں غم کا تجربہ کرتا ہے۔ بعض اوقات غم ڈپریشن کو متحرک کرتا ہے جسے ڈپریشن ڈس آرڈر یا کلینیکل ڈپریشن کہا جاتا ہے۔


تاہم کچھ معاملات میں غم کی میعاد طویل ہو جاتی ہے اور ڈپریشن کی طرح ظاہر ہوسکتی ہے۔ بعض صورتوں میں غم  ڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے ۔

اکثر معاملات میں غم ڈپریشن کی علامات کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ بالفاظ دیگر کچھ لوگوں کے لیے جو ڈپریشن قرار دیا جتا ہے، درحقیقت وہ غم نہیں ہوتا بلکہ ان کا غم اس وقت ڈپریشن کے طور پر ظاہر ہورہا ہوتا ہے۔