قدرت نے کوئی بھی شے بے مقصد اور بے کار نہیں بنائی۔ یہ ہم ہی ہیں ، جو اپنی ناقص العقلی کے باعث اس کی حکمت کو پہچان نہیں پاتے۔
اب پھلوں کے چھلکوں کو ہی لے لیجئے۔ کیا ہم یہ سوچ سکتے ہیں کہ ان کے کڑوے اور سخت چھلکے بھی کسی کام کے ہو سکتے ہیں ۔حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
اگرآپ اکثر رسیلے پھلوں کے چھلکوں کوپھینک دیتے ہیں، تو آج کے بعد اسے ضائع کرنے سے پہلے ایک لمحے کے لیے ضرور سوچیں گے۔ کیونکہ ہم آپ کوآ ان کے استعمال کے بہترین طریقےبتائیں گے۔
رسیلے پھلوں کے خشک چھلکوں کواوون یا ایئر فرایر میں خشک کر لیں۔ اب انہیں گرائنڈ کر کے باریک پاوڈر بنا لیں اور اسے اپنے روزمرہ استعمال کے نمک میں مکس کر لیں۔
پھلوں کے چھلکوں کو اسٹرپ کی شکل میں کاٹ کر انہیں چینی کے شیرے میں ابال لیں، جب تک کہ وہ گاڑھا نہ ہو جائے۔ اب انہیں دانے دار چینی میں رول کر لیں۔
ہم اکثر بازار سے مختلف کمنیوں کے تیار کردہ مارملیڈ خریدتےہیں، یہ بھی دراصل انہیں رسیلے پھلوں کے چھلکوں سے بنتے ہیں۔
مالٹے کے چھلکوں کو چینی اور پانی کے ساتھ ابل لیں۔ اور اتنا جوش دے دیں کہ وہ گاڑھا اور اچھی طرح مکس ہو جائےاب اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔
چھلکوں کو اکٹھا کریں اور انہیں سرکہ میں ڈال کرچند ہفتوں کے لیے رکھ دیں۔