شرمیلا فاروقی کے شوہر، ہشام شیخ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، ایم این اے، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی کے شوہر کا تعلق کاروباری دنیا سے ہے، وہ اکثر اوقات ہی اہلیہ، شرمیلا فاروقی کے ہمراہ بیرونِ ملک دوروں پر نظر آتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی کی پیرس میں امبانی خاندان سے ملاقات: تصاویر وائرل

حال ہی میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ پہلے سوئٹزرلینڈ اور بعد ازاں فرانس کے دارالحکومت پیرس سے گھوم کر آئی ہیں۔

اس جوڑے نے اپنے پیرس کے دورے سے خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں جن میں اِنہیں ایشیا کی امیر ترین فیملی امبانی خاندان کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

اب شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ انڈسٹری کی بیبو کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

ہشام شیخ کی بیبو سے یہ ملاقات کہاں؟ کس ملک ہوئی؟ اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا، ہاں البتہ، ہشام شیخ کی جانب سے لی گئی اس سیلفی میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہشام شیخ تاحال بیرونِ ملک موجود ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ، شرمیلا فاروقی چھٹیاں منانے کے بعد پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

 ڈاکٹر شرمیلا فاروقی آج کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے کام پر واپسی سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔