ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا، ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیراعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواؤں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کیلئے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِ قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔