گھریلو ٹوٹکوں سے پھٹی ایڑھیوں کا علاج ممکن

پھٹی ایڑھیوں کی شکایت اکثر لوگوں کو ہوتی ہے جو نہ صرف دکھنے میں بری لگتی ہیں اور تکلیف کا باعث بھی بنتی ہیں۔

ایسے میں لوگ اپنی پھٹی ایڑھیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے مہنگے پراڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں جو اس مہنگائی کے دور میں جیب پر کافی بھاری پڑتے ہیں لیکن  آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے اس مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

گرم پانی اور نمک

نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر اس میں پاؤں کو بھگو کر رکھنے سے پاؤں نرم ہوجاتے ہیں اور نمک کی موجودگی کے سبب ایڑھیوں پر جمی مردہ جلد کو اتارنے میں آسانی ہوتی ہے۔

موئسچرائزنگ ماسک

کیلے میں ایواکاڈو کو شامل کرکے پھٹی ایڑھیوں پر لگانے سے بھی فائدہ ہوگا، اس کے ساتھ ہی اس پیسٹ میں ناریل کا تیل شامل کرکے 20 سے 30 منٹ کیلئے اپنے پاؤں پر لگانا ہے، اس پیسٹ کی مدد سے ایڑھیاں نرم ہوں گی اور خشکی دور ہو جائے گی۔

  پانی کا زیادہ استعمال

پانی کا زیادہ استعمال جسم کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی بھی جسم سمیت جلد میں خشکی کا باعث بنتی ہے، اسی لیے زیادہ پانی کا استعمال آپ کو جسم کے اندرونی اور بیرونی خشکی کو بچاتا ہے۔

وٹامنز کا استعمال

اگر آپ پھٹی ایڑھیوں سے نجات چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ایسے کھانوں کا استعمال کریں جن میں وٹامن اے، ای اور وٹامن سی ہو کیونکہ یہ وٹامنز آپ کو ایڑھیوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مدد فراہم کریں گے۔