این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا مگر بانی کے حکم پر رک گئے، وزیراعلیٰ کے پی

صوابی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا مگر بانی کے حکم پر رک گئے۔

جلسے منسوخ ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ اس حد تک جائیں کہ پھر کنٹرول نہ کرسکو، کارکن تیار ہیں حوصلہ بلند ہے۔

انہوں نےکہا کہ این او سی کینسل ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے، واضح پیغام دیتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر آگے بڑھنے کو بھی تیار ہیں اور ہیچھے ہٹنے کو بھی۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رک جاؤ تو رک گئے اب بھی بانی پی ٹی آئی کی کال پر تیار ہیں۔