خسارے کے باعث ملت ٹریکٹرز کا پروڈکشن پلانٹ بند

  کراچی: مقامی آٹو موٹیو سیکٹر سے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں درج ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس ضمن میں پی ایس ایکس انتظامیہ کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر سے پیداواری سرگرمیوں کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو ٹیکس ریفنڈ کی عدم ادائیگیوں سے مسلسل خسارے کا سامنا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریکٹرز سازی پر 10 فیصد سیلزٹیکس کے علاوہ ٹریکٹرز میں استعمال ہونے والے پرزوں پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ریفنڈ کی ادائیگی کیلئے تاحال کوئی میکنزم جاری نہیں کیا ہے۔