سانحہ ماچھکہ کے شہید اہلکاروں کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ملتان میں انس ستار، خان پور میں اہلکار محمد احمد کی تدفین کی گئی، لیاقت پور میں 3 پولیس اہلکار سپرد خاک کئے گئے، تدفین کے موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
تدفین سے پہلے ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز رحیم یار خان میں ادا کی گئی تھی، وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب عثمان انور سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی تھی، شہداء کے لواحقین، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے راکٹ حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے، پولیس اہلکار ہفتہ وار ڈیوٹی ختم کرکے واپس آرہے تھے کہ گاڑی بارش کے پانی میں پھنس گئی، ڈاکوؤں نے گھیرے میں لے کر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور راکٹ حملے کئے تھے۔