لاہور ائیرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے 3 مسافر وں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کسٹم حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ملزمان سے 100 سے زائد موبائل فون اور بھاری مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ پکڑے گئے موبائل فون اور زیورات کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، تینوں گرفتار مسافروں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔