قصور سے بوری میں بند انسانی جسم کے مختلف اعضا برآمد

قصور میں جماعت پورہ کے علاقے سے ایک بوری میں انسانی جسم کے مختلف اعضا برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے شناخت کے لیے اعضاکے نمونے حاصل کر لیے ہیں جب کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتاہےکہ کسی نےقتل کے بعد لاش کے ٹکڑےکرکے پھینکے ہیں۔