گورنر کے پی نے فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دے دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کا مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی ہے، آصف زرداری نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ہم فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑے لیکن ان کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی تھی اور ملاقات میں آئندہ ہفتے حکومت کی طرف کی جانے والی متوقع قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔