پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کا 1 نیا کیس رپورٹ

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں 1 ہفتے میں ڈینگی کے 26 جبکہ رواں سال کے دوران اب تک 303 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ محکمۂ صحت پنجاب نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔