عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 81 ڈالر فی بیرل کی سطح سےتجاوز کرگئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت 78 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب ہے۔

عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور 1 ڈالر 96 سینٹس میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ملک میں یکم ستمبر سے آئندہ  15 روز کے لیے  پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لٹر 5 تا 6 روپے کمی کا امکان ہے۔

یاد رہے 14 اگست کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔