جے شاہ آئی سی سی کے کم عمر ترین چیئرمین منتخب

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ منگل کو بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کم عمر ترین چیئرمین ہیں۔

35 سالہ جے شاہ 2019 سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر میں کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔

آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے نے گزشتہ ہفتے دستبردار ہونےکا اعلان کیا تھا ،ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہوگی جس کے بعد نئے آئی سی سی چیئرمین یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔