تلخ کلامی، آٹھویں کلاس کے طالبعلم نے دوست کو فائرنگ کرکےقتل کردیا

سرگودھا میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تلخ کلامی پر آٹھویں کلاس کے طالب علم نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے ظفرکالونی میں آٹھویں کلاس کے دو طالب علم دوستوں کے درمیان انٹرنیٹ پر تلخ کلامی ہوئی۔

ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم کو گھر جا کر فائرنگ کرکےقتل کردیا۔ ملزم اور مقتول کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم اور  اس کے اہل خانہ فرار  ہوگئے۔ مقتول طالب علم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اور  ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔