سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی دیکھی گئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم ہے۔