زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ

  کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق  گذشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

گذشتہ  ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر کی مالیت 23 اگست کو 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک بلند ہوگئی ہے۔