سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیاگیا،وائلڈ لائف کےچھاپے کے دوران نایاب برفانی چیتے کی کھال بھی برآمد کرلی گئی۔

پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کےتحفظ کےحوالے سےمحکہ جنگلی حیات نےلاہورمیں کارروائی کرتے ہوئے نایاب برفانی چیتےکی کھال برآمد کر کےملزم کو گرفتارکر لیا،ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں نایاب برفانی چیتے کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہے،گرفتارملزم سوشل میڈیا کےذریعےنایاب جانوروں کی کھال فروخت کرنےکا غیرقانونی دھندہ کررہاتھا۔

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہےجنگلی حیات کے تحفظ سےمتعلق قوانین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،برفانی چیتے پاکستان میں نسل ختم ہونےکےخطرے سےدوچار جنگلی حیات میں شامل ہیں۔