خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزارت صحت کا قلمدان قاسم علی شاہ سے لے کر احتشام ایڈووکیٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے قلمدان میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سید قاسم علی شاہ سے صحت کی وزارت لے کر احتشام ایڈوکیٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سید قاسم علی شاہ کو محکمہ سوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا جائے گا اور مشال یوسفزئی سے یہ قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔
کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے سمچری گورنر ہاؤس ارسال کردی گئی ہے جو انہیں موصول بھی ہو گئی ہے۔
گورنر کی سمری پر دستخط کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔