پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 بڑے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

تفصیلات کے مطابق موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈیپازٹ ریٹنگ کو بھی اپ گریڈ کر دیا ہے، تمام بینکوں کی ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کر سی ڈبل اے ٹو کردی گئی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ تمام بینکوں کیلیے آؤٹ لک کو بھی مستحکم سے مثبت کردیا ہے، جبکہ فیصلہ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی اور معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے مثبت کردی اور ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کرسی ڈبل اے ٹو کرتے پاکستان کی معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی کے مطابق کم ہو گیا، پاکستان کے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر معاہدے سے بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ چند دنوں میں 7 ارب ڈالر کی منظوری دے گا۔