وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔