کچھ سال پہلے تک ایک بالکل نئی موٹر سائیکل خریدنا ایک مڈل کلاس فرد کی پہنچ میں تھا۔ تاہم، گزشتہ دو سالوں میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے اب 70 خریدنا بھی لوگوں کیلئے محال ہوگیا ہے۔
مہنگائی کے باعث لوگوں کے موٹر سائکلیں خریدنا بند کردینے سے کمپنیاں بھی ہڑبڑاہٹ کا شکار ہیں اور اپنی سیلز میں اضافے کیلئے آئے دن نت نئی آفرز پیش کر رہی ہیں۔
اسی کوشش میں اپنی کاروں کے ماڈلز پر نمایاں رعایت کے بعد پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اب اپنی GS-150 ماڈل کی موٹر سائیکل پر صفر مارک اپ پیشکش متعارف کرائی ہے
سوزوکی نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ اب آسان ماہانہ قسط پلان کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس آفر میں اہم فوائد شامل ہیں، جیسے صفر مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (پیشگی ادائیگی)۔
مزید برآں، خریدار 24 ماہ کے قسط پلان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس موٹر سائیکل کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے، اقور اس کی 25 فیصد پیشگی ادائیگی کی رقم 95 ہزار 500 روپے بنتی ہے، جبکہ 24 ماہ کیلئے ماہانہ قسط 11 ہزار 957 بنتی ہے۔ اس میں رجسٹریشن کی لاگت شامل نہیں ہے۔
جولائی کے شروع میں، کمپنی نے سوزوکی GR-150 کے لیے بھی ایک آسان ماہانہ قسط کی پیشکش کا اعلان کیا تھا۔
اپنے سوشل میڈیا پر کئے گئے اعلان میں کمپنی نے انکشاف کیا تھا کہ سوزوکی GR-150 اب آسان ماہانہ اقساط کے ذریعے خریدی جا سکتی ہے۔ اس آفر میں بھی صفر مارک اپ اور 25 فیصڈ ڈاؤن پیمنٹ شامل تھی۔