معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کو خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کو خواتین کے حوالے سے نازیبا زبان استعمال کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔
آج ضلع کچہری میں اس مقدمے پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر عمر عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر عمر عادل کو جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کو مسترد کر دیا۔
سماعت کے دوران ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اسلم عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروایا تھا۔