اسلام آباد: ترنول میں بارش کے جمع پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد کے قریب ترنول میں بارش کے پانی کی وجہ سے بننے والی دلدل میں 3 بچے دھنس کر جاں بحق  ہوگئے۔

علاقے میں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث بارشوں کا پانی جمع ہوا تھا۔

ڈی سی اسلام آباد کےمطابق بچے کاغذ اٹھانے کے لیے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر گئے جہاں علاقہ دلدل بنا ہوا تھا۔جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 2بچیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بھائی پھسل کرپانی میں ڈوبنے لگا تو بچانے کے لیے 2  بہنوں نے چھلانگ لگائی، پانی گہرا ہونے پر تینوں بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تینوں بچوں کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔