چوہنگ کے علاقے میں بھٹے پر کام کرنے والے نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا۔
متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا جس کے مطابق وہاڑی کا رہائشی احسن علی مانگا منڈی میں بھٹے پر کام کرتا تھا لیکن بھٹہ بند ہو جانے پر کالی کھنڈ نامی ملزم نے احسن علی کو نوکری دلانے کے بہانے بلایا۔
ملزم کالی کھنڈ نے ساتھیوں سے مل کر احسن علی کو نشہ آور بوتل پلائی اور کلینک لے جا کر گردہ نکال لیا۔ احسن نے والد کے ساتھ ڈاکٹر کو چیک کروایا تو معلوم ہوا کہ اس کا گردہ نکال لیا گیا ہے۔
مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔