چونکا دینے والی تحقیق کے مطابق سر کی خشکی (ڈینڈرف) چھاتی کے کینسر کے خطرے کو بڑھاسکتی ہے، اسی طرح منہ میں پایا جانے والا بیکٹیریا آنتوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔
چینی سائنسدانوں نے اس حوالے سے اپنی تحقیق میں پتہ لگایا ہے کہ خمیر جیسی فنگس کی ایک قسم مالا سیزیا بوس چھاتی کے بافتوں میں موجود چربی میں داخل ہوکر ٹیومر کے پیدا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔
تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ فنگس کس طرح یہ کرتے ہیں ابھی غیر واضح ہے۔
سائسندانوں کی تھیوری کے مطابق جسم کے نقصاندہ بائی پروڈکٹ (ضمنی پیدا ہونے والی چیزیں) خلیوں یا پھر کینسر ٹشوز سے لڑنے والے جسم کے اندرونی دفاعی نظام کو تباہ کرتی ہے۔
اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور چین کی ہیبی یونیورسٹی کے لائف سائنسز کے ماہر، پروفیسر کیو منگ وانگ نے کہا کہ یہ نتائج لوگوں کی صحت پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انکے مطابق صرف خوبصورتی کےلیے ہی نہیں بلکہ صحت کےلیے بھی جلد کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی خوردبینی جاندار کا کینسر سے تعلق پایا گیا ہو، اسی لیے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔