فوربز ایشیا فہرست میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شمولیت کا سہرا ایس آئی ایف سی کے سر

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کے اسٹارٹ اپس ڈیل کارٹ اور نیاپے نے فوربس کی ‘ایشیا 100 ٹو واچ 2024′ کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

‘ڈیل کارٹ’ اسٹارٹ اپ کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے پاکستانی صارفین کے لیے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بجٹ کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

اسی طرح ‘نیا پے’ سٹارٹ اپ کا مقصد کاروبار اور صارفین کے درمیان لین دین کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد کرنا ہے۔

‘ڈیل کارٹ’ نے 5 ملین ڈالر کی ‘پری سیڈ فنڈنگ’ حاصل کی اور صارفین کو تازہ پھل، سبزیاں، ڈٹرجنٹ اور دیگر چیزیں آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کی

فوربس نے کہا کہ؛ چھوٹے گروسری اسٹورز بھی ‘ڈیل کارٹ’ پر اپنے سامان فروخت کر کے مزید گاہک حاصل کر سکتے ہیں۔

‘ڈیل کارٹ’ نے جولائی میں ابوظہبی کی ‘شوروق پارٹنرز’ اور لندن میں ‘اسٹرجن کیپیٹل’ کے تعاون سے سیڈ فنڈنگ راؤنڈ میں 3 ملین ڈالرحاصل کئے۔

‘نیاپے’ کی ایپ ‘ای والٹ’، ورچوئل ڈیبٹ کارڈ اور آن لائن ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے لیےسٹورز میں انسٹال کی جانےوالی پوائنٹ آف سیل ڈیوائسز بھی فراہم کرتی ہے۔

‘نیاپے’ اسٹارٹ اپ نے 2022 میں زین کیپیٹل، ایم ایس اے نوو، اور گراف وینچرز کی قیادت میں جنوبی ایشیا کےنمایاں سیڈ راؤنڈز کے دوران 13 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی۔