انٹر بینک : ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر10 پیسےکمی سے278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کابھاؤ 280 روپے 85 پیسے برقرار ہے۔