ہوابازی کی عالمی تنظیم کی ہوائی حادثات و واقعات سے متعلق 5 سالہ سیفٹی رپورٹ جاری

ہوابازی کی تنظیم عالمی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کی جانب سے 5 ہوائی حادثات اور واقعات سے متعلق 5 سالہ سیفٹی رپورٹ جاری کردی گئی۔

اکاؤ کی جانب سے جاری رپورٹ میں 2019 سے 2023 تک ہوائی حادثات اورواقعات کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثات کے لحاظ سے گزشتہ 5 سال میں سب سے محفوظ سال 2023 کا سال رہا۔

اکاؤ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں دنیا میں صرف ایک حادثہ ہوا،جس میں 72 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 5 سال کے دوران پروازوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا تاہم 2023 میں بھی پروازوں کی تعداد 2019 کے کورونا سے پہلے کے ریکارڈ سے کم رہی۔