برطانوی وزیرخارجہ کا لبنان کے نگراں وزیراعظم سے رابطہ

برطانیہ وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔

گفتگو میں خون ریزی روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ لبنانی اور اسرائیلی عوام کی سلامتی و استحکام کی بحالی کا واحد راستہ سفارتی حل ہے۔