حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوگیا ، اسرائیل نے ہفتے کے روز بھی درجنوں فضائی حملے کئے ، حز ب اللہ کیساتھ ساتھ عراق میں موجود مزاحمتی گروپ اور یمنی حوثیوں نے بھی اسرائیل پر میزائل حملے کئے ہیں۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو کی نیورک سے آمد پر بن گوریان ائیر پورٹ پر میزائل حملے کئے ہیں ، اسرائیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن سے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا تھا ، اسرائیل میں فوج اور ہنگامی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 5میزائل داغ دیئے ۔عراقی مزاحمتی گروپ اسلامک ریزسٹنس نے اسرائیلی فوج کے گولان بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز پرمیزائل حملے کئے ہیں ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن سے داغے جانے والے میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ایکس پر ایک ٹویٹ میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے میزائل کو اسرائیلی حدود سے باہر روک دیا۔ تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں سائرن بجائے جاتے رہے، لاکھوں اسرائیلی کو محفوظ بنکرز میں منتقل کیا گیا۔